میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ کی امن کمیٹی ممبران قصبہ سوکڑ سے محرم الحرام اور عید الضحی پر سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 جولائی 2021 17:07

میر روحل خان اے ایس پی سرکل تونسہ کی امن کمیٹی ممبران قصبہ سوکڑ سے محرم الحرام اور عید الضحی پر سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی میٹنگ
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) اے ایس پی نے کہا کہ تونسہ کو مزید امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردی فرقہ وارایت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے امن کمیٹی کے تمام عہداران محرم الحرام میں نکالے گئے جلوس میں پولیس سے ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے ایس پی تونسہ  نے کہا آپ تمام مکاتب فکر  اور بین المذاہب کمیٹی تمام عہداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کریں قصبہ سوکڑ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام ایشو پر ڈسکس کی گئی میٹنگ ممبران نے امن وامان کے حوالے سے ہمہ قسمی تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں