احمدپورشرقیہ میں ایسا مثالی سب کیمپس بنائیں گے جو دنیا کا شاندار سب کیمپس ہوگا اور بہت جلد اس کی تعمیر شروع ہو جائے گی،

وائس چانسلر، پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر کی اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات احمد پور شرقیہ میں سب کیمپس کے قیام اور جلد تعمیر کرانے پر تفصیلی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جولائی 2021 11:20

احمدپورشرقیہ میں ایسا مثالی سب کیمپس بنائیں گے جو دنیا کا شاندار سب کیمپس ہوگا اور بہت جلد اس کی تعمیر شروع ہو جائے گی،
احمد پور شرقیہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان)   تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف احمد پور شرقیہ کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم ایڈووکیٹ نے اسلامیہ  یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب سے ملاقات کی اور احمد پور شرقیہ میں منظور ہونے والا سب کیمپس کی گرانٹ بارے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب کا پیغام پہنچایا اور اسٹوڈنٹ کو اعلی تعلیم سے مستفید کرنے کے لئے جلد سب کیمپس کے قیام اور اس کی تعمیر بارے تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنول شوذب کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں جن کی وجہ سے آج احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی کا سب کیمپس منظور ہوا، حافظ مظفر کریم نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو عالمی درجے کی یونیورسٹی بنانے کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 150برس قبل قائم ہونے والے مدرسہ دینیات علوم کی ترقی یافتہ شکل ہے جس کا سہرا وائس چانسلر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب کو جاتا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں