تنزیلہ زیادتی کیس کا ڈراپ سین،تنزیلہ بی بی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جولائی 2021 11:22

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیل کے مطابق سب تحصیل اوچشریف کے نواحی علاقہ موضع کوٹلہ شیخاں کے رہائشیوں غلام مصطفے وارن، حق نواز، محمد اقبال، محمد اسلم اور منظور احمد وغیرہ نے بتایا کہ موضع میں ت کے ساتھ مبینہ من گھڑت زیادتی کیس کا کوئی وقوعہ نہ ہوا ھے مقامی معزز شخصیات نے جھوٹے من گھڑت واقعہ کا بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس تحقیقات میں بھی کوئی ٹھوس شواہد نہ ملنے پر اوچ پولیس نے شعیب اور زاہد کے خلاف مقدمہ کے اندرج کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایس ایچ او سجاد سندھو نے ڈی پی او بہاول پور کے حکم پر وقوعہ کی مزید تحقیقات کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی پولیس تحقیقات میں بھی کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے اور پولیس رپورٹ میں بھی جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت وقوعہ ثابت ہوا، مزید انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ ایک سازش کے تحت جال بنا کر جھوٹے مقدمہ میں پھنسا کر مزکورہ افراد کو جیل بھجوانا تھا اور خاندان والوں کو نقل مکانی پر مجبور کرکے علاقہ سے باہر نکالنے کا بھی منصوبہ تھا جسے اوچ پولیس نے ناکام بنا دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ چند چٹی دلال ٹاؤٹ مافیا نے بھی اس من گھڑت وقوعہ کو بھی تول دینے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی تھی اہل علاقہ نے ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران اور ایس ایچ او سجاد سندھو کی جانب سے کی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی تحققیات کو خوب سراہا،۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں