فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے، مقدمہ درج

اتوار 18 جولائی 2021 21:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے۔بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ ہسپتال چوک پر لگایاگیا تھا جس میں اب ہاکی اوربال نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

شہری کے مطابق پہلے مجسمے سے بال چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب ہوگئی ہے۔پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ۔خیال رہے کہ سمیع اللہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں جو فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور ہوئے اور انہوں نے ورلڈکپ سمیت دیگر کئی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں