احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ ہیڈ راجکاں میں سفاک شوہر نے 45 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

ہفتہ 24 جولائی 2021 13:56

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ راجکاں کی حدود میں شوہر نے مبینہ بدچلنی کے شبہ میں ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا ہے، قتل کرنے کے بعد پٹرول چھڑک کر لاش کو بھی آگ لگادی ، مقامی پولیس نے ملزم آصف علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق 46 سالہ مقتولہ طاہرہ یاسمین کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ ملزم آصف علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments