ڈی پی او عمر سعید ملک کا محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل تونسہ کے جلوس روٹس کا وزٹ ، امن کمیٹی ممبران،لائسنسداران تعزیہ جات ( مہتمم مجالس،جلوس) اور میڈیا ممبران سے میٹنگ کی

ہفتہ 24 جولائی 2021 18:11

ڈی پی او عمر سعید ملک کا محرم الحرام کے سلسلہ میں سرکل تونسہ کے جلوس ..
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ڈی پی عمر سعید ملک نے سرکل تونسہ کا وزٹ کیا اسی دوران قصبہ سوکڑ،سٹی تونسہ اور دیگر اہم روٹ جلوس ہائے کا وزٹ کے دوران میر روحل خان ASPسرکل تونسہ،ایس ایچ او صاحبان بھی ہمراہ تھے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تحصیل تونسہ کے امن کمیٹی ممبران،لائسنسداران تعزیہ جات ( مہتمم مجالس،جلوس) اور میڈیا ممبران سے بھی میٹنگ کی۔

دوران میٹنگ ڈی پی او نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی بہترین اور مثالی کردار ادا کریں، ہمارا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے۔

(جاری ہے)



 قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

ڈی پی پی او  عمر سعید ملک نے کہا کہ محرم الحرام میں پرامن ماحول فراہم کرنا میری اولین تر جیحات میں شامل ہے اور ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دیں گے حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں ضلع بھر کے داخلی و خارجی مقامات پر قائم چیک پوسٹ ہائے پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور تمام افراد کی مکمل شناخت اور ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ SHOsسرکل تونسہ ہذا کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنا علاقہ میں گیسٹ ہاؤسز، سرائے اور کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تمام افراد کی شناخت اور ان کا مکمل ریکار ڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے موقع پر تمام تر جلوسوں کو CCTV کمیروں سے بھی سیف سٹی پروجیکٹ سے مانیٹر کیا جائے گا۔

 ٹریفک پولیس دوران جلوس ٹریفک کو متبادل راستے سے گزاریں گے تاکہ ٹریفک مسائل نہ ہوں۔ ڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے محرم الحرام پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی انہوں کہا کہ ممبران امن کمیٹی معاشرے کے معزز شخصیات ہیں اوران سے اُمید کی جاتی ہے کہ یہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے ادا کریں گے۔



  جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی مکمل شناخت اور تلاشی یقینی بنائی جائے گی دوران اجلاس ممبران امن کمیٹی نے ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی پی او عمر سعید ملک کے کئے گئے اقدامات کو بے حد سراہااور کہا کہ ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments