صوبہ بہاولپور اور جمہوریت پر چھری اور چھڑی پھیر کر آمریت کا حکم پورا کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:03

صوبہ بہاولپور اور جمہوریت پر چھری اور چھڑی پھیر کر آمریت کا حکم پورا کیا گیا
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) باری باز سیاستدانوں نے سیاست کا رخ تجارت کی طرف موڑ کر قوم کے ساتھ سنگین دھوکا جبکہ اپنے خاندانوں کو مالا مال کردیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے رہنماؤں قاری مونس بلوچ،مسز شمیم عباسی اور ارشاد احمد شاد نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بہاولپور نے پاکستان کو توانا اور قوم کو خوشحال بنانے کے لئے اپنا تن،من اور دھن قربان کیا لیکن پیشہ ور سیاستدانوں نے سندھ طاس معاہدہ کر کے ملک کی زراعت،تجارت،معیشت اور صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا۔

قاری مونس بلوچ نے کہا بہاولپور کے آباد کاروں نے چولستان کو آباد کرکے قومی صنعت،معیشت اور زراعت کو سہارا دیا مگر تجارت پسند سیاستدانوں نے غیر ملکی مالی اداروں کا محتاج بنادیا۔بہاولپور کے عوامی نمائندگان کو چاہیے کہ وہ اپنے کھوئے ہوئے وقارومقام کو واپس لانے کے لئے ایوانوں سے روزی روٹی کے بجائے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے اپنی آواز بلند کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں