اوچ شریف پولیس کی کاروائی،خطرناک موٹرسائیکل ڈکیت کوڑو گینگ کا سرغنہ کوڑو اسلحہ سمیت گرفتار دیگر ساتھی فرار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:04

اوچ شریف پولیس کی کاروائی،خطرناک موٹرسائیکل ڈکیت کوڑو گینگ کا سرغنہ کوڑو اسلحہ سمیت گرفتار دیگر ساتھی فرار
اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) ملزم نے تھانہ اوچ شریف کی حدود میں دو درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا، ملزم سے دوران تفتیش اٹھارہ مقدمات میں ایک موبائل اور دو لاکھ ستر ہزار روپے ریکوری کر لی گئی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری، جلد گرفتار کر لیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آصف رشید نے ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف چوہدری سجاد سندھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ اوچ شریف نے ناکہ بندی کے دوران خطرناک کوڑو گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے کوڑو گینگ کے سرغنہ کوڑو ولد غلام نبی سے پسٹل برآمد ہوا اور دوران تفتیش اس نے اوچ شریف سمیت سرکل احمد پور شرقیہ کے متعدد تھانوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا انہوں نے کہا کہ کوڑو گینگ نے صرف تھانہ اوچ شریف کی حدود میں 23 وارداتوں کا اعتراف کیا جس میں اٹھارہ مقدمات میں ایک موبائل فون اور دو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی ملزم سے ریکور کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم مصروف ہے جلد مجرم قانون کی گرفت میں ہونگے انہوں نے ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر ایس ایچ او چوہدری سجاد سندھو اور انویسٹی گیشن آفیسر سجاد لغاری اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں