بہاولپور کی سوا کروڑ عوام کی طرح 80 لاکھ کشمیری بھی سیاسی جلادوں کی قید میں ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 11:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) نواب صلاح الدین عباسی، پرنس بہاول خاں عباسی کی قیادت میں عوام کے ہمراہ خاندانِ عباسیہ کے سب سپوت بہاولپور صوبہ کو واگزار کرانے میں قائدانہ اور فاتحانہ کردار کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سوا کروڑ عوام کی نمائندہ متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے رہنماؤں قاری مونس بلوچ،ارشاد احمد شاد،رانا جلیل،جاوید عثمانی،راؤ عبدالحمید،صاحبزادہ شعیب احمد شعبہ خواتین سمیت یوتھ،منیارٹی ونگز اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا جھوٹ اور جھانسوں کی سیاست نے آمریت سے پیار جبکہ جمہوریت سے انحراف کرنے والوں نے بہاولپور سے ہمیشہ دھوکہ کیا۔قاری مونس بلوچ نے کہا 3اکتوبر 1947میں بہاولپور نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا پنجاب سے نہیں ۔ارباب اقتدار کو چاہیے کہ وہ صوبہ بحالی کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں