کسان اتحاد کے وفد کی ڈی سی او بہاول پور سے ملاقات کسانوں کے مسائلِ اور کھاد ادویات کی تیزی سے بڑھنے والی قیمتوں میں اضافے پر بات چیت حکومت کسانوں کے مسائلِ کو حل کرے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرے تاکہ کسان خوشحال ہوں،عبدالستار بلوچ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 30 جولائی 2021 17:55

کسان اتحاد کے وفد کی ڈی سی او بہاول پور سے ملاقات کسانوں کے مسائلِ اور کھاد ادویات کی تیزی سے بڑھنے والی قیمتوں میں اضافے پر بات چیت حکومت کسانوں کے مسائلِ کو حل کرے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرے تاکہ کسان خوشحال ہوں،عبدالستار بلوچ
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیل کے مطابق کسان اتحاد کے تحصیل صدر راؤ محمد فاروق نے سینیئر رہنما کسان اتحاد عبدلستار خان بلوچ صلاح الدین کھرل عباس کلیار اور عبدلخالق کلیار کے ہمراہ ڈی سی او بہاول پور عرفان علی کاٹھیہ سے گزشتہ روز اہم ملاقات کی جسمیں کسانوں کے مسائلِ اور پڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات چیت ہوئی اسکے علاؤہ صدر راؤ فاروق نے وفد کے ہمراہ ڈی سی او سے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مطالبات کیے اور انھوں نے کہا کسانوں کے لیے نہری پانی کے مزید بہتر اقدامات کرائیں جائیں اور انھوں نے کہا دو نمبر بیج اور ادویات کو فروخت کرنے والے مافیاز کو بھی لگام ڈال کر کسانوں کو مزید نقصان بچایا جاسکے اور سینئر کسان رہنما عبدلستار خان نے کہا کھاد کے ریٹ کو کم کیا جائے اور ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں میں کاشتکاروں کو مزید سب سڈی فراہم کی جائے ڈی سی او بہاول پور نے کسان اتحاد کے وفد کو مطالبات پر یقین دہانی کرائی اور انھوں نے کہا دو نمبر بیج اور ادویات فروخت کرنے والے نا سور ہیں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کرنے والوں کو نکیل ڈال کر قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزائیں دی جائیں گی انکی مکمل یقین دہانی سے کسان اتحاد کے وفد نے ڈی سی او بہاول پور سے امید کی کہ وہ کسانوں کے مسائلِ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں