ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آصف رشید کی ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران کی ہدایات پر تھانہ اوچشریف آ مد، پولیس ملازمین اور ایس ایچ او سجاد سندھو سے کرائم کنٹرول پر میٹنگ

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان ہفتہ 31 جولائی 2021 11:41

ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آصف رشید کی ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران کی ہدایات پر تھانہ اوچشریف آ مد، پولیس ملازمین اور ایس ایچ او سجاد سندھو سے کرائم کنٹرول پر میٹنگ
احمد پورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) محرم الحرام کی آمد پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات، امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کو بروے کار لائیں گے۔ڈی ایس پی سرکل احمد پورشرقیہ آصف رشید،۔

(جاری ہے)


فرض شناس ڈی ایس پی سرکل احمد پور شرقیہ آصف رشید نے ایس ایچ او سجاداحمد سندھو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محرم الحرام میں پولیس سیکیورٹی سخت ھوگی اور مجالس ماتمی جلوسوں اور گزرگاہوں میں خار دار تاریں لگائی جائیں گی عزاداروں کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے انھوں نے کہامحرم الحرام کے ایام میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور امن کمیٹی کے ممبران لائسنس داران و عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا تخریب کاروں و شر پسندوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے اور انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ ہوگی ایس ایچ او سجاد احمد سندھو نے کہا شہر کے چاروں اطراف پولیس گشت موثرکر دیا ھے اور جرائم پیشہ شر پسندوں کی گرفتاری اٹل ھے اور انھوں نے کہا عوام الناس بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے کہیں پر بھی کوئی شر پسند عناصر کی جانب سے کوئی سرگرمی ہوتی ہوئی نظر آ ئے یا پھر کوئی مشکوک افراد دکھائی دے تو عوام کو چاہیے ہمیں فوری اطلاع دیں شر پسند عناصر معاشرے کے لئے ناسور ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اس موقع پر محرر ملک ظہور وارن،اے ایس آئی سجاد لغاری،اے ایس آ ئی خواجہ محمد آصف، محمد مدثر موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں