ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی زیر نگرانی فیلڈ سٹاف پٹواریوں کا ٹائپنگ ٹسٹ 56 امیدوار کامیاب

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا جمعہ 17 ستمبر 2021 11:48

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف  پٹواری کی صاف و شفاف انداز میں بھرتی کے عمل کو  مکمل کرنے کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مینجمنٹ سائنسز کی آئی ٹی لیب میں ٹائپنگ ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں سے پاس شدہ امیدواروں نے شرکت کی اس دوران ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ٹائپنگ ٹیسٹ کے امور کی نگرانی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی نے کہا کہ پٹواریوں کی شفاف اور میرٹ پر بھرتی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے 9 امیدواروں جن میں حاصل پور کے 2 امیدوار شامل تھے شکایت کی تھی کہ انکا ٹائپنگ ٹسٹ خراب کمپیوٹر ہوا تھا مگر وہ امیدوار اس ٹسٹ میں بھی کامیابی نہ حاصل کر سکے فیلڈ سٹاف پٹواریوں کی بھرتی کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی میں منعقدہ ٹائپنگ ٹیسٹ میں 65امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 40الفاظ فی منٹ کے حساب سے ٹائپنگ کرنے والے 56امیدوار کامیاب قرار پائے تھے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں