ہیڈ اسلام دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے لگی کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو نقصان کا اندیشہ

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:11

ہیڈ اسلام دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے لگی کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو نقصان کا اندیشہ
حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) حاصل پور کے ہیڈ اسلام دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریا کے پیٹ میں کھڑی فصلوں اور آبادیوں کو نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے کچھ دن پہلے بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع دریائے ستلج میں چھوڑا تھا جسکی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ہیڈ گنڈا سنگھ اور سرحدی علاقے میں نقصان کی اطلاعات ہیں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ہیڈ سلیمانی پر پانی کی آمد 17459 کیوسک جبکہ اخراج 4322 کیوسک ہےہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی سطح 6 فٹ بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے  پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رپورٹ کے مطابق تمام دریا معمول کے مطابق بہہ  رہے ہیں  اگر دریائے ستلج میں مزید پانی آیا تو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے متعلقہ اداروں کی طرف سے  سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے مگر کوئی عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں