ضلع بھر میں اینٹی بیگری سکواڈ غیر فعال گداگروں کی بھیڑ سے عوام پریشان

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا پیر 20 ستمبر 2021 12:09

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) ضلع بہاولپور کی تحصیلوں میں پیشہ ور گداگری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت مقدمات بھی درج کیے گئے تھے اس کارروائی کے بعد اینٹی بیگری سکواڈ جو بناے گئے تھے تا حال اس لعنت پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں بازاروں گلی محلوں بس اڈوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی بھیڑ نظر آتی جو اپنے ساتھ معذور بچوں اور خواتین کے ساتھ شہریوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کے بعد مستحق افراد کا بھی حق کھا جاتے ہیں جبکہ پیشہ ور گداگری کرنے والوں روپ میں اکثر جرائم پیشہ گروہ بھی سرگرم عمل ہے جو کہ جسم فروشی اور منشیات فروشی جیسی لعنت کو پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں حاصل پور ریلوے ٹریک کے اطراف چک نمبر 66 کچی ٹیشنی کے اردگرد وسیع پیمانے پر ان عناصر نے ڈیرے جما رکھے ہیں جبکہ متعلقہ ادار زبانی جمع خرچ کی وجہ سے مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر نظر آتے ہیں شکیل گجر چوہدری سہیل انور طاہر محمود چاند میاں مقبول کمبوہ نے اعلی حکام کمشنر بہاولپور کیپٹن رظفراقبال آر پی او بہاولپور سردار زبیر دریشک ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا ڈی پی او بہاول پور فیصل کامران سے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ پیشہ ور بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں