چیمہ گروپ کے حمایت یافتہ حافظ محمد یونس چیمبر آف کامران اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے بلا مقابلہ صدر منتخب

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 22 ستمبر 2021 11:08

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے اس دفعہ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ گروپ اور ن لیگ کے سعود مجید محمود مجید گروپ کی طرف سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہی کرواے تھے جس کی وجہ سے وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کے حمایت یافتہ گروپ کے تمام ممبران ایسوسی ایٹ کلاس ایگزیکٹو اور وومن سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہوے تھے جس کے بعد چیمہ گروپ کی طرف سے  صدر انجمن تاجران بہاولپور حافظ محمد یونس کو چیمبر آف کامرس کی صدرات کے لیے نامزد کیا گیا تھا مقررہ وقت کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہی کرواے جس کے بعد حافظ محمد یونس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے بلا مقابلہ صدر قرار پاے جس پر مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے مبارک باد دیتے ہوے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بلا مقابلہ بننے والے صدر چیمبر کی مزید ترقی کے لیے کام کرے گے  پاکستان مسلم لیگ ق حاصل پور کے سٹی صدر چوہدری چوہدری رفیع رضا گل نے تمام ممبران و صدر کو مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ یہ کاروباری شخصیات کی جیت ہے جنہوں نے ہمارے گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے چیرمین مارکیٹ کمیٹی فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مہر ھارون اقبال نے نو منتخب ممبران و صدر کو مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ چیمہ گروپ کی قیادت میں چیمبر آف کامرس کی ترقی کا سفر جاری رہے گا
بزنس کلب حاصل پور کے حسیب علی کا کہنا تھا ہم یہ جیت چیمہ گروپ کے نام کرتے ہیں جنہوں نے ہر دفعہ بزنس کمیونٹی کا تحفظ کیا ہے چیرمین مارکیٹ کمیٹی حاصل پور چوہدری اشتیاق بسرا کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور بزنس کمیونٹی کے لیے ہمارے گروپ کی مثبت سوچ کی وجہ ہمارا گروپ کامیاب ہوا ہے اس جیت کو طارق بشیر چیمہ کے نام کرتے ہیں  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کے بلا مقابلہ صدر بننے والے حافظ محمد یونس سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ نے شک میرا اللہ عزت دینے والا ہے طارق بشیر چیمہ گروپ اور اتحاد گروپ ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے بلا مقابلہ صدر نامزد کیا خاص کر چودھری عبدلجبار مبشر حسین قصوری  ملک سرفراز ناظم ڈاکٹر رانا طارق جاوید اقبال چودھری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہوا  حافظ محمد یونس کا مزید کہنا تھا کہ دوران صدرات کوشش ہوگی کہ اتحاد گروپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں تاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور کو پاکستان کی بہترین چیمبرز شمار کیا جا سکے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں