بہاول پور میں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ڈپٹی سیکرٹری ساوتھ پنجاب شیخ محمد طاہر

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 13 اکتوبر 2021 16:44

بہاول پور میں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ڈپٹی سیکرٹری ساوتھ پنجاب شیخ محمد طاہر
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے
ڈپٹی سیکرٹری ساوتھ پنجاب شیخ محمد طاہر نے تحصیل حاصلپور کا سرپرائز وزٹ کیا اور مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز مارکیز کے ساتھ بازار کا وزٹ کیا ریلوے روڈ پر ہونے والی انکروچمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے موقع پر احکامات جاری کیے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخ محمد طاہر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلڑیشن پلانٹس کی تنصیب جلد شروع ہوگی شہری اور دیہی علاقوں میں بغیر نقشہ تعمیرات کو  کسی صورت قبول نہی کیا جائے گا کچی آبادی میں قبضہ مافیا کے خلاف پراپر طریقے سے آپریشن کرکے سرکاری اراضی کو واگزار کروایا جاے گا این او سی کے بغیر بننے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کو فوری طور پر لیگل پراسس مکمل کرکے  ڈویلپمنٹ کے بعد ہی این او سی جاری کیا جاے گا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے  ڈپٹی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ حاصل پور شہر میں ہونے والی تعمیرات بارے شکایات پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے مفصل رپورٹ ملنے کے بعد کاروائی کا فیصلہ کیا جاے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں