بہاولپور ائیرپورٹ پر گیدڑ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک

ہفتہ 6 نومبر 2021 17:35

بہاولپور ائیرپورٹ پر گیدڑ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2021ء) بہاولپور ائیر پورٹ پر نجی چارٹرڈ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گیدڑ ٹکرا کر ہلاک ہوگیا تاہم حادثے میں طیارہ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی چارٹرڈ طیارہ کراچی سے بہاولپور پہنچا تھا جہاں طیارے نے ایک مریض کو بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق بہاولپور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود گیدڑکا بچہ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا تاہم طیارہ باحفاظت ٹیک آف کرکے اسلام آباد پہنچ گیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں