پوری قوم 6 ستمبر یوم دفاع منا رہی ہے ، سید وسیم اختر،

ملک کا دفاع اس وقت مضبوط ہو گا جب نظریہ پاکستان مضبوط ہو گا ،امیر جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 6 ستمبر 2014 23:35

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ پوری قوم 6 ستمبر یوم دفاع منا رہی ہے ملک کا دفاع اس وقت مضبوط ہو گا جب نظریہ پاکستان مضبوط ہو گا سراج الحق اس وقت ملک مین وحدت،امن کے علمبردار ہیں 19 ستمبر کو ہاکی اسٹیڈیم میں جماعت اسلامی کا تاریخی جلسہ عام ہو گا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا تاریخی خطاب ہو گا وہ سمہ سٹہ کلانچ والا میں عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر امیر زون سید وقار شاہ ،اختر کلیار، حنیف خان،رانجھا خان،کالے خان اور ملک عبدالستار ودیگرعمائدین علاقہ موجود تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے یک جان ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

(جاری ہے)

آئین کے تقدس کوپامال کرنے کاوقت گزرچکا ہے۔18کروڑ عوام میں سیاسی شعور اور پاکستان بیدار ہوچکا ہے۔90کی دہائی والی سیاست کودوہرایانہیں جاسکتا۔معاملات کو سیاسی افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے کے لئے تحریک انصاف،عوامی تحریک اور حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے۔ہمیں آپس میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک کی فلاح کے لئے فریقین کے درمیان مثبت کردار اداکیاہے۔

اس وقت پاکستان نازک دور سے گزررہاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ ادارے اپنی آئینی وقانونی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔اداروں کوبدنام اور آپس میں تصادم ملکی سلامتی کے لئے نقصان کاباعث ہوگا۔انہوں نے کہاکہ فریقین کا”گرینڈسیاسی جرگے“ پر متفق ہونا خوش آئند ہے۔قومی سیاسی بحران کے حل کے حوالے سے جلد خوشخبری سنے گی۔انتخابی نظام کی شفافیت اور اصلاحات پر کوئی دورائے نہیں۔

پاکستان میں برسوں سے جاری کرپٹ نظام کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچاہے۔مٹھی بھر اشرافیہ پورے ملک پرقابض ہے۔67برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ ظلم ہے علاقے میں گرلز کالج مکمل ہو چکا ہے مگر اس میں پوسٹیں نہیں ہے نیز بوائز کالج فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا اس کے علاوہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں نادرا کا سب آفس قائم ہے بہاول پور صدر کا آفس سمہ سٹہ میں بنایا جائے جس پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے علاقے کے تمام مسائل پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں