سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شہباز شریف

پیر 15 ستمبر 2014 17:22

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،  شہباز شریف

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا، متاثرہ افراد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بہاولپور میں سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او بہاولپور عمران سکندر بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اب تک 27 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب جہاں تباہی مچاتا ہے وہیں زمین کو ذرخیز بھی کرتا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں