پاکستان کسی دشمن سے نہیں بلکہ انتشاری فتنے خان سے خطرہ ہے،مریم نواز

نمبر بدل گیا اب سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، کیا عدالتوں کا یہی کام رہ گیا کہ جہاں تم ناکام ہو وہاں مدد کریں، جو انقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو،اسے سپریم کورٹ اور عوام ناکام بنا دیں گے، سپریم کورٹ کو غیرجانبدار رہنا ہوگا۔بہاولپور میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2022 22:02

پاکستان کسی دشمن سے نہیں بلکہ انتشاری فتنے خان سے خطرہ ہے،مریم نواز
بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کسی دشمن سے نہیں بلکہ انتشاری فتنے خان سے خطرہ ہے،نمبر بدل گیا اب لانگ مارچ ناکام ہونے پر سپریم کورٹ کو آواز دے رہا ہے، کیا عدالتوں کا یہی کام رہ گیا کہ جہاں تم ناکام ہو وہاں مدد کریں، عمران خان جو انقلاب تم بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو،اس کو سپریم کورٹ اور عوام ناکام بنا دیں گے، سپریم کورٹ پاکستان کا ادارہ ہے اس کو غیرجانبدار رہنا ہوگا۔

انہوں نے بہاولپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ 50ڈگری سخت گرمی کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا تو آپ جلسے میں آئے ہو، یوم تکبیر مبارکباد ہو، یوم تکبیر کا مطلب کوئی دشمن پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سرحدیں محفوظ، دفاع ہمیشہ کیلئے مضبوط ہے ، اس لیڈر کا نام جس نے پوری دنیا کی دھمکیوں کو نظرانداز کرکے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کردیے، کون ہے وہ جرات مند لیڈر جس نے 5ارب ڈالر کی امداد ٹھکرائی اور ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر پاکستان ایٹمی طاقت بنا دیا، اس لیڈر کا نام نوازشریف ہے، نوازشریف، افواج پاکستان ، سائنسدانوں، اٹامک انرجی اور جس نے بھی نیوکلیئر پاور میں کردار ادا کیا سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی دھمکی دی گئی لیکن اس نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکا کرکے پاکستان ایٹمی طاقت بنا کر رہوں گا، نوازشریف نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا، سازشی خط کا ڈرامہ نہیں کیا بلکہ سیدھا بلوچستان میں چاغی کی پہاڑوں میں جاکر نعرہ تکبیر لگایا اور ایٹمی دھماکے کردیے۔ اس کے بعد کارگل کا حملہ ہوا، بہت کچھ ہوا لیکن کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

نوازشریف نے دہشتگردی کے حملے ختم کیے، لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکیں، کارخانے دیے اور پاکستان کی ہمیشہ خدمت کی لیکن قوم فتنہ خان سے پوچھتی ہے کہ تم نے قوم کو کیا دیا؟تم نے سوائے لچھڑپن ، بدتمیزی، گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی ، مہنگی روٹی بجلی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھنے کے سوائے تم نے کیا دیا؟ چیلنج کرتی ہوں ایک کارنامہ بتا دو جس سے پتا چلے کہ دوسرے ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے، پاکستان انتشار، فتنے سے ہے، جس کا دوسرا نام عمرا ن خان،جب گھر میں غربت افلاس ہو، تو تباہی نہیں آتی لیکن جب روز فساد فتنہ ہو تو گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔

پاکستان کو بھی آج فتنہ فساد سے ہے ، یہ فتنہ فساد پاکستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتا، 2014میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا لیکن وہ کسی کو ہضم نہیں ہوا، دھرنے لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوا، اس کا وہ لاک ڈاؤن اور لانگ مارچ ناکام ہوا، اس نے خود اعتراف کیا کہ مجھے جسٹس کھوسہ نے کہا کہ تم درخواست لے کر ہمارے پاس آؤ ہم پانامہ کا فیصلہ کرتے ہیں، آج جب دوسرا لانگ مارچ بھی بری طرح ناکام فیل ہوگیا تو کسی اور آوازیں نہیں دے رہا تھا کیونکہ نمبر بدل گیا ہے تو سپریم کورٹ چلا گیا، کیا عدالتوں کا یہی کام رہ گیا ہے کہ جہاں عمران خان فیل ہوجائے وہاں مدد کریں، عمران خان جو انقلاب بذریعہ سپریم کورٹ لانا چاہتے ہو، سپریم کورٹ اور عوام اس کو ناکام بنا دیں گے، 

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں