تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو،حمزہ شہباز

آج لیک ہونے والی آڈیو نے تمہارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، کہانی میں صرف جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، حمزہ شہباز کا جلسے سے خطاب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 28 مئی 2022 22:30

تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو،حمزہ شہباز
بہاولپور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28مئی 2022) آج لیک ہونے والی آڈیو نے تمہارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو، تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، کہانی میں صرف جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، حمزہ شہباز کا جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کترے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، کہانی میں صرف جیل کا ٹچ رہ گیا ہے،آج لیک ہونے والی آڈیو نے تمہارا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، اب دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو جیل جانا پڑے گا۔

تم جنہیں بُرا بھلا کہتے تھے، آج انہی سے اقتدار بچانے کی بھیک مانگ رہے ہو۔

(جاری ہے)

ہم تمہیں سیاسی خودکشی پر مجبور کریں گے۔عمران خان تمہارے توشہ خانہ یا فارن فنڈنگ کا نہ پوچھا جائے تو ایسا نہیں چلے گا۔لیگی رہنما حمزہ شہباز سے قبل مریم نواز نے بھی بہاولپور جلسے سے خطاب کیے۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ 50ڈگری سخت گرمی کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا تو آپ جلسے میں آئے ہو، یوم تکبیر مبارکباد ہو، یوم تکبیر کا مطلب کوئی دشمن پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان سرحدیں محفوظ، دفاع ہمیشہ کیلئے مضبوط ہے ، اس لیڈر کا نام جس نے پوری دنیا کی دھمکیوں کو نظرانداز کرکے بھارت کے پانچ کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کردیے، کون ہے وہ جرات مند لیڈر جس نے 5ارب ڈالر کی امداد ٹھکرائی اور ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر پاکستان ایٹمی طاقت بنا دیا، اس لیڈر کا نام نوازشریف ہے، نوازشریف، افواج پاکستان ، سائنسدانوں، اٹامک انرجی اور جس نے بھی نیوکلیئر پاور میں کردار ادا کیا سب کو مبارکباد دیتی ہوں۔

نوازشریف کو پتھر کے زمانے میں پہنچانے کی دھمکی دی گئی لیکن اس نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکا کرکے پاکستان ایٹمی طاقت بنا کر رہوں گا، نوازشریف نے کوئی رونا دھونا نہیں کیا، سازشی خط کا ڈرامہ نہیں کیا بلکہ سیدھا بلوچستان میں چاغی کی پہاڑوں میں جاکر نعرہ تکبیر لگایا اور ایٹمی دھماکے کردیے۔ اس کے بعد کارگل کا حملہ ہوا، بہت کچھ ہوا لیکن کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔

نوازشریف نے دہشتگردی کے حملے ختم کیے، لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکیں، کارخانے دیے اور پاکستان کی ہمیشہ خدمت کی لیکن قوم فتنہ خان سے پوچھتی ہے کہ تم نے قوم کو کیا دیا؟تم نے سوائے لچھڑپن ، بدتمیزی، گالیوں، غربت، افلاس، مہنگائی ، مہنگی روٹی بجلی اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھنے کے سوائے تم نے کیا دیا؟ چیلنج کرتی ہوں ایک کارنامہ بتا دو جس سے پتا چلے کہ دوسرے ملک کو تمہارے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو اندرونی خطرہ ہے، پاکستان انتشار، فتنے سے ہے، جس کا دوسرا نام عمرا ن خان،جب گھر میں غربت افلاس ہو، تو تباہی نہیں آتی لیکن جب روز فساد فتنہ ہو تو گھر تباہ ہوجاتے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں