بہاولپور ،ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے 6افسران معطل کردیئے گئے

ہفتہ 25 جون 2022 14:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ہرن کے غیر قانونی شکار میں معاونت کرنیوالے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے 6افسران معطل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہرن کا غیر قانونی شکار کروانے والے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے 6افسران معطل کردیئے گئے، افسران کو سیکریٹری جنگلات کیپٹن(ر)ظفر اقبال کی ہدایت پر معطل کیا گیا۔محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ افسران نے بہاولپور جنگل میں ہرن کا شکار کرنے میں پشت پناہی کی تھی، افسران ہرن کے گوشت کا کچھ حصہ اپنے لئے لے کر جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں