دہشت گرد واہگہ سے ننکانہ اور حسن ابدال ٹرین کے ذریعے آنیوالے سکھ یاتریوں پر حملہ کر سکتے ہیں، ریلوے ٹریک پر بھاری پولیس نفری تعینات کی جائے ، آئی جی پنجاب کا حکم جاری

اتوار 16 نومبر 2014 19:34

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) دہشت گرد واہگہ سے ننکانہ اور حسن ابدال ٹرین کے ذریعے آنے والے سکھ یاتریوں پر حملہ کر سکتے ہیں، ریلوے ٹریک پر بھاری پولیس نفری تعینات کی جائے ، آئی جی پنجاب کا حکم جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو جاری کردہ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ واہگہ بارڈر خود کش حملے کے بعد خدشہ ہے کہ دہشتگرد واہگہ بارڈر سے نانکانہ صاحب اور حسن ابدال ٹرین کے ذریعے آنے والے سکھ یاتریوں پر حملہ کریں اس حوالہ سے خفیہ ایجنسیوں کی بھی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر ریلوے پولیس کے ساتھ مل کر ریلوے ٹریک کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور پولیس کی بھاری نفری ریلوے ٹریک پر تعینات کی جائے جبکہ اس کے لئے ایلیٹ فورس اور پیٹرولنگ پولیس کو بھی استعمال کیا جائے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں