دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی، پرویز الہیٰ

جمعہ 21 نومبر 2014 19:41

دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی، پرویز الہیٰ

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء)مسلم لیگ ق نے کہا ہے کہ دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی ، پنجاب کو چوروں اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ، کسی کو کالا باغ ڈیم کا نام پسند نہیں تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام کی حمایت حاصل نہیں اسی لئے ہر طرف سے گو نواز گو کی آوازیں آ رہی ہیں، دھاندلی سے حکومت بن تو سکتی ہے لیکن چل نہیں سکتی ۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے ، کسی کو نام پسند نہیں تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے ۔ سابق وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت نے پنجاب کو چوروں اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں