ملک میں صدارتی نظام ہوناچاہیے ،جمشید دستی،

آئین ملک اورعوام دشمن ہے، آئین کاحلیہ بگاڑ دیاگیا، آئین کی آڑ میں واپڈاگردی پولیس گردی جاری ہے ،رکن قومی اسمبلی

جمعہ 21 نومبر 2014 22:37

ملک میں صدارتی نظام ہوناچاہیے ،جمشید دستی،

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام ہوناچاہیے آئین ملک دشمن اورعوام دشمن ہے آئین کاحلیہ بگاڑ دیاگیا آئین کی آڑ میں واپڈاگردی پولیس گردی جاری ہے مروٹ341 میں پولیس گردی نے اسرائیلی مظالم کوپیچھے چھوڑ دیا دہشت گردپولیس کے گلوبٹوں نے بربریت کی انتہاء کردی 82 بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کی ایکٹ لگاکر جیل میں ڈال دیاگیا آئی جی پنجاب ، آرپی او بہاول پور ڈی پی او بہاولنگر ڈی سی او بہاول نگر کے خلاف قتل کے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکیاجائے پولیس نے مروٹ میں نہتے اور معصوم افراد پر بربریت کی انتہاء کردی سپریم کورٹ کیوں سوموٹوایکشن نہیں لیتی انہوں نے کہاکہ ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اورحکمران تماشاد یکھ رہے ہیں پارلیمنٹ میں ملک دشمن براجمان ہیں ادارے تباہ ہوچکے ہیں ایوان میں ملک دشمن اور عوام دشمن فیصلے کئے جارہے ہیں ایوانوں میں بیٹھے ہو ئے عوامی نمائندے نہیں بلکہ درندے ہیں وہ گزشتہ روز بہاولپور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ عوام انصاف کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہی ہیں انصاف مانگنے والے خودکشیاں کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اورحکمران تماشا دیکھنے میں مصروف ہیں مروٹ341 میں پولیس کی غنڈہ گردی نے انتہاء کردی غریب اورمعصوم لوگوں کو گھروں سے نکال نکال کر بدترین تشددکانشانہ بنایاگیا گھروں کوآگ لگادی گئی اور انہیں لوٹ لیاگیا عورتوں بچوں اور بزرگوں کوبھی نہ بخشا گیا انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی 82 بے گناہ افراد کو دہشت گردی کاایکٹ لگاکر جیل میں ڈال دیا گیا عدلیہ کہاں ہے سوموٹوایکشن کیوں نہیں لیاجاتاصرف اس لئے کہ یہ تمام ظلم وبربریت جنوبی پنجاب میں کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اگرلاہورکاکتابھی مرجائے تو ایوانوں میں زلزلہ آجاتاہے جبکہ جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ شودروں جیساسلوک روا رکھاجارہاہے انہوں نے کہاکہ مروٹ دہشت گردی کے خلاف آئی جی پنجاب ،آرپی او بہاول پور،کمشنر بہاول پور، ڈی پی او بہاولنگر ڈی سی او بہاولنگر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں اورانہیں فوری گرفتارکیاجائے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف سمیت پانی وبجلی کے وزیرعابدشیرعلی کے خلاف50 ارب روپے جعلی بجلی بلوں کے فراڈ کامقدمہ درج کرکے گرفتارکیاجائے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے سیاستدان طوائف کاکرداراداکررہے ہیں طوائف کابھی کوئی کردار ہوتاہے مگر جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کا کوئی کردار نہ ہے بہاول پور صوبہ جنوبی پنجاب صوبہ کاانتخابی نعرہ لگانے والی پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنے وعدوں سے کیوں مکر گئی صوبے ضرور بننے چائیے جاگیردار سرمایہ دار نہیں چاہتے کہ صوبہ بننے اگر بہاول پور ملتان ڈیرہ غازی خان کے لوگ مل کر سڑکوں پرنکل آئیں تو تب صوبہ بنے گا انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت آتے ہی پنجاب بھرمیں جعلی پولیس مقابلہ شروع ہوچکے ہیں تمام تھانوں کانیلا م گھرلگ چکاہے ہرتھانہ پانچ سے دس لاکھ روپے میں فروخت ہوجاتاہے جس ملک میں انصاف ہی نہ ہووہاں کیسے امن رہ سکتاہے انہوں نے کہاکہ مختصر کابینہ بنائی جائے اوروزیروں کی فوج ظفرموج کو فوری ختم کیاجائے اورملک میں صدارتی نظام نافذ کیاجائے انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام حکومت میں عوام کوبیڑاغرق ہوچکاہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں