دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی ایڈز سے متاثر ہو چکا ہے،ڈاکٹر شاہد خلیق ،

نشے میں مبتلا ایک بڑی آبادی غیر محفوظ جنسی تعلق غیر محفوظ انتقال خون، غیر محفوظ اور غیر ضروری انجکشن لگوانے کا رجحان ہیپاٹائٹس بی اور سی کا پھیلاؤ، غربت اور تعلیم کی کمی وہ بنیادی وجوہات ہیں جن پرقابو نہ پایاگیا تو ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل سکتا ہے،ای ڈی او ہیلتھ بہاولپور

پیر 1 دسمبر 2014 19:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ بہاول پورڈاکٹر شاہد خلیق نے عالمی یوم ایڈز کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان بھی ایڈز سے متاثر ہو چکا ہے، اگرچہ ابھی تک اس کا پھیلاؤ کم ہے لیکن نشے میں مبتلا ایک بڑی آبادی غیر محفوظ جنسی تعلق غیر محفوظ انتقال خون، غیر محفوظ اور غیر ضروری انجکشن لگوانے کا رجحان ہیپاٹائٹس بی اور سی کا پھیلاؤ، غربت اور تعلیم کی کمی وہ بنیادی وجوہات ہیں جن پرقابو نہ پایاگیا تو ایڈز کا مرض تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

یہ جراثیم انسانی خون، مرد اور عورت کی جنسی رطوبتوں، متاثر ماں کے دودھ میں بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اور غیر محفوظ رویوں اور سرگرمیوں کی وجہ سے ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرض میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کم ہو جاتی ہے اور وہ مختلف بیماریوں سے متاثر ہو سکتا ہے جو اس کی موت کا بھی سبب بن سکتی ہیں۔اس کے مریض دیکھنے میں بالکل تندرست نظر آتے ہیں اور لاعلمی میں غیر محفوظ جنسی تعلق سے یہ جراثیم دوسروں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔

ایسے افراد 5سے 10سال یا اس سے زیادہ عرصے تک صحت مند رہ سکتے ہیں لیکن آخر کار جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کمزور ہونے کی وجہ سے بہت سی بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ مرض استعمال شدہ سوئیوں، اوزار اور آلات کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ بال کٹوانے، شیو بنانے، ناک، کان چھیدنے، جسم پر نقش ونگار بنانے، ایکو پنکچر، دانتوں کے علاج، آپریشن، بچوں کی آنول نال کاٹنے یا ختنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات و اوزاروں کو اگر استعمال کے بعد صحیح طریقے سے جراثیم سے پاک نہ کیا گیا تو یہ ایڈزکی بیماری کو دوسروں تک باآسانی منتقل کر سکتے ہیں۔

اس کی علامات میں بار بار بخار یا مستقل بخار رہنا، بار بار دست ہونا یا مستقل دست، وزن کا تیزی سے کم ہونا،منہ میں سفید دھبوں کا ہونا، جلد کی بیماریاں، جسم میں گلٹیاں بننا اور غدود کی سوزش، مختلف قسم کے کینسر کا ظاہر ہونا، ٹی بی اور نمونیہ ہیں۔ یاد رکھیں ایڈز کے تمام مریضوں میں ایک جیسی علامات نہیں ہوتیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں