بہاولپور، انٹر سٹی اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ مبلغ0.98روپیہ سے کم کر کے 0.91روپیہ فی کلومیٹر فی سواری کر دیا گیا

پیر 1 دسمبر 2014 19:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)حالیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے انٹر سٹی اور شہر میں چلنے والی بسوں اور منی بسوں کا کرایہ مبلغ0.98روپیہ سے کم کر کے 0.91روپیہ فی کلومیٹر فی سواری کر دیا ہے۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن نمبر SO(TR-1)2-6/2000(5)مورخہ یکم دسمبر2014ء جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاول پور محمد تنویر جھنڈیر کی طرف سے ٹرانسپورٹر کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی مقرر کردہ نئی شرح کے مطابق کرایہ وصول کریں۔

عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مقرر کردہ شرح سے زیادہ کرایہ ہرگز نہ دیں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف ٹیلی فون نمبر062-9250282پر مطلع کریں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں