بہاولپور،پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام کی نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیاء خوردونش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ

پیر 1 دسمبر 2014 19:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے اثرات عوام کی نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن چوہدری امجد بشیر کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں بہاولپور میں اشیاء خوردونش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی وای ڈی او ایگریکلچر چوہدری تنویر احمد، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر،اسسٹنٹ کمشنر یزمان عامر نذیر کھچی،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر زبیر حسن ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عدیل احمد،صدر متحدہ مرکزی انجمن تاجران عبدالعلیم ،صدر کریانہ شاہی بازار شمس الدین ،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک شفاعت ظفر شریک تھے ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈ نے بتایا کہ مقرر کردہ نرخوں کی بجائے زائد قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف رواں ماہ کے دوران ایک لاکھ 5ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اجلاس کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لا ئی گئی۔نئی مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق گھی151روپے،آئل158روپے،چاول100روپے،دال چنا58روپے،دال مونگ120روپے،دال ماش135روپے،دال مسور باریک132روپے اور دال مسور موٹی105روپے،سفید چنا بڑا85روپے ،سفید چنا چھوٹا65روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں