حضرت عائشہ، کی شان میں گستاخی کرنے والے جنیدجمشیدکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ،مقررین،

حکومت اس معاملہ کوسنجیدگی سے لے، اسلام کی برگزیدہ ہستیوں کی توہین کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،احتجاجی ریلی سے خطاب

پیر 8 دسمبر 2014 23:17

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) حضرت عائشہ کی شان میں گستاخی کرنے والے جنیدجمشیدکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے حکومت اس معاملہ کوسنجیدگی سے لے اسلام کی برگزیدہ ہستیوں کی توھین کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بہاول پورمیں مرکزی میلادمصطفی کمیٹی، تحریک نظام مصطفی ، سنی تحریک ، جمعیت علماء پاکستان کی فریدگیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے مقررین کاخطاب ،احتجاجی ریلی میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر جنید جمشید کوفوری سزادینے کے نعرے درج تھے ریلی میں سنی تحریک کے صوبائی صدر طاہرذیشان ، قاضی ابوبکر، مفتی جاویدمصطفی سعیدی،سید محمدخالدشاہ ، مفتی محمدکاشف سعیدی ، قاری ذوالفقار نقشبندی، غلام مصطفی خالد ایڈوکیٹ، راناخالدمحمود، مولانا محمدعاطف ، جمشید کانجو، مفتی محمداکبر، قاری ثقلین سمیت متعددعلماء کرام نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امہات المومنین سے محبت ایمان کاحصہ ہے جنیدجمشید نے اپنے بیان میں حضرت عائشہ کی توھین کی حکومت وقت کواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے اسے فوری گرفتارکرناچاہیے اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کی توھین ہوئی ہے علماء کرام نے کہاکہ اس طرح کے واقعات اورانکے کرنے والے دین اسلام اور مذہب کے دشمن ہیں امہات المومنین پرایمان اور محبت ہرمسلمان پرفرض ہے اوران سے محبت دین کاحصہ ہے آپ نے کم وبیش دس ہزار صحابیوں کو پڑھایا اورتمام عمر اسلامی عقل وشعور کے مطابق زندگی گزاری

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں