بہاول پور میوزیم کی گیلری ریاست کی تاریخ، اقدار و روایات اور شان وشوکت کا احاطہ کرنے میں شاندار کردار ادا کر رہی ہے،ریاض بھٹی،

حیدر آباد دکن کے بعد دوسری ممتاز ریاست بہاول پور کا قیام 1727میں عمل میں آیا اور جلد ہی اس کا شمار کامیاب ریاستوں میں ہونے لگا، جس کا سہرا ریاستی حکمرانوں کے سر ہے جن کی رعایا پروری کے قصے زبان زد عام ہیں،ای ڈی پنجاب آرٹس کونسل لاہور

جمعرات 1 جنوری 2015 22:58

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بہاول پور میوزیم کی بہاول پور گیلری ریاست بہاول پور کی تاریخ، اقدار و روایات اور شان وشوکت کا احاطہ کرنے میں شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ حیدر آباد دکن کے بعد دوسری ممتاز ریاست بہاول پور کا قیام 1727میں عمل میں آیا اور جلد ہی اس کا شمار کامیاب ریاستوں میں ہونے لگا جس کا سہرا ریاستی حکمرانوں کے سر ہے جن کی رعایا پروری کے قصے زبان زد عام ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل لاہور، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بہاول پور آرٹس کونسل ریاض بھٹی اور رانا مقبول احمد نے گذشتہ روز اپنے دورہ میوزیم کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور گیلری میں آویزاں نوابوں کی تصاویر ریاست کی حقیقی ترجمانی کر رہی ہیں جن میں ان کا رہن سہن، فلاحی و ترقیاتی منصوبے، دیگر ممالک سے روابط اور نامور عالمی شخصیات سے ان کے قریبی مراسم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوابین بہاول پور نے اس وقت فلاحی منصوبوں کی بنیادیں رکھی تھیں جب دنا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک ان سے بے بہرہ تھے۔ وفد نے علاقائی چولستانی گیلریوں کو بھی بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی ثقافتوں کا مجموعہ ہی پاکسان کی خوبصورتی اور یگانگت وہم آہنگی کی علامہ ہے۔ دیگر خطوں کی طرح چولستانی علاقہ بھی ثقافتی رنگینیوں سے مالامال ہے جو اس علاقے کی دلکشی میں اضافہ کا باعث ہے۔

وفد نے کہا کہ بہاول پور میوزیم قومی و علاقائی قدروں کا حسین امتزاج ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید احمد ارشد نے آرٹس کونسل کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوابین بہاول پور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم حسین احمد مدنی کے مطالبے پر زیر تکمیل ہال کو سر صادق محمد خان عباسی میموریل ہال کا نام دیا گیا ہے۔

رشید احمد ارشد نے وفد کو بتایا کہ میوزیم اپنے قیام کے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔ میوزیم انتظامیہ وفتاً فوقتاً فکری نشستوں ، سیمینار ،سیمپوزیم، مذاکرے اور آرٹس ورک کے ذریعے بھی معلومات اور تفریح فراہم کرنے کا اہتمام کرتی رہتی ہے جس کا سہرا ڈائریکٹر میوزیم حافظ حسین احمد مدنی کے سر ہے جن کی شبانہ روز کاوشوں سے میوزیم کی افادیت سہہ چند ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں