بہاول پور ،ڈی پی او شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:30

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اسلام محبت یگانگت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرتما م مکاتب فکرکی تمام قابل احترام ہستیوں کے خلاف کوئی بات ،اشارہ یا کتاب تحریری یا تقریری یا کیسٹ وغیرہ غرض یہ کہ کسی بھی شکل میں ہرگز نہیں کی جائے گی اور ایسے بیانات نعروں،تقریروں اور تحریروں سے مکمل احترازکیا جائے گا۔

جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو یا فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے متاثر ہونے کا امکان ہو۔تمام مکاتب فکر کے علماء خطباء لاؤڈ سپیکر سے متعلق قانون کی سختی سے پابندی کریں گے۔

(جاری ہے)

یعنی مساجد میں لاؤڈ سپیکر سوائے اذان اور عربی خطبہ کے علاوہ استعمال نہیں کیا جائے گاتاہم مساجد کے اندر لاؤڈ سپیکر اتنی مناسب آواز میں استعمال کیا جائے گا جو صرف سامعین تک محدود رہے۔

جلوسوں اور جلوسوں کے منطمین اس بات کے ذمہ دار ہونگے کہ مقررین میں سے کوائی ایسی تقریر نہ کریں اور نہ ہی ایسے نعرے لگائیں کہ جن سے دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو۔تمام مذہبی نوعیت کے جلسے و جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے گی۔علماء اور امن کمیٹیوں کے اراکین امن امان اور بھائی چارے کی خاطر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں ۔

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام علماء کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران حافظ یونس، مولانا ریاض احمد اویسی،مولانا صہیب ، مفتی ارشاد، مسلم قریشی،ظفر بخاری سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کے علاوہ ڈی ایس پی سٹی شفقت ندیم عطاء ، ڈی ایس پی صدر ریاض حسین بخاری اور ایس ایچ اوزسٹی و صدر سرکل نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں