حضورکی دنیا میں تشریف آوری پرہرایک نے خوشیاں منائیں ،علامہ شفقت الرحمان،

اعلان نبوت کے بعدرشتوں کودشمنی میں بدل دیاگیا ،سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:19

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) نبی آخرالزماں کی دنیا میں تشریف آوری پرہرایک نے خوشیاں منائیں مگراعلان نبوت کے بعدرشتوں کودشمنی میں بدل دیاگیا جن لوگوں اسلام قبول کیاکفارنے ان پرمظالم کے پہاڑ توڑدیئے آج بھی حضورکے سچے عاشقین اورجانثارکفارکے نرغے میں ہیں مگرنہ کل کفارکامیاب ہوئے تھے اورنہ آج ہونگے ان خیالات کااظہار علامہ شفقت الرحمان نے گذشتہ شب جامع مسجدجمال پور میں سیرة النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کی صدارت جے یوآئی سٹی بہاول پورکے سرپرست مولانامحمدصادق جمال پوری نے کی جبکہ مفتی عطاء الرحمان مہمان خصوصی تھے اس موقع پرمولانامحمداقبال حیدری مولانامشتاق احمد، مولانامحمدصغیرنے بھی خطاب کیا جبکہ جے یوآئی بہاول پورسٹی کے سینئرنائب امیر مولاناقاضی محمدبلال ،جے یوآئی یوسی 9 کے امیر مفتی محمدصابر، سیدمحمدخالدشاہ،ملک محمدسعید،ملک حضوراحمدعنصربھی موجودتھے علامہ شقت الرحمان نے کہاکہ حضوراکرم کے غلام ظلم سہہ کربھی اسلام کادامن نہیں چھوڑیں گے حضورکی سیرت طیبہ کاایک ایک پہلوں ہمارے لئے مشعل راہ ہے اسی کی روشنی میں چل کراس ملک کواسلامی نظام کاگہوارہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں