بہاول پور، جلوس عیدمیلادالنبی ،میلادچوک سیرانی روڈسے نکالاجائیگا

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) جلوس عیدمیلادالنبی ،میلادچوک سیرانی روڈسے نکالاجائیگا جسکی قیادت صوبائی وزیرملک محمداقبال چنڑ ،علامہ ڈاکٹر عبدالرزاق شائق کریں گے تفصیل کے مطابق جلوس عیدمیلادالنبی ،میلاد چوک سیرانی روڈ سے نکالاجائیگا جس کی قیادت صوبائی وزیرملک اقبال چنڑ، علامہ عبدالرزاق شائق، علامہ فیاض احمداویسی، صاحبزادہ ریاض احمداویسی، صاحبزادہ ریاض احمداویسی ، پروفیسرعوان محمدسعیدی، مفتی جاویدمصطفی،علامہ قاضی غلام ابوبکر، سیدغلام مصطفی ایڈوکیٹ ،مخدوم سجادمحمدعثمانی،ملک محمدرفیق ،خلیفہ محمدافضل صابری کریں گے تمام جلوس سیرانی مسجدروڈ پرجمع ہونگے جہاں مختصر محفل میلاد ہوگی دس بجے جلوس روانہ ہونگے گری گنج بازار چوک بازار شاہی بازارفریدگیٹ سے سرکلرروڈ ختم نبوت چوک (چوک فوارہ)سے مرکزی عیدگاہ پہنچے گے جہاں پرمرکزی میلادمصطفی کانفرنس ہوگی جس میں شہربھرکے جیدعلماء کرام کے علاوہ خطیب برطانیہ علامہ مفتی عمرحیات قادری بھی خطاب کریں گے ترجمان مولاناقاری ذوالفقار احمدنقشبندی کے مطابق تمام انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے سیکورٹی انتظامات کے انچارج امتیازخان نورانی ہونگے لنگرانچارج علامہ سیدغلام مصطفی ایڈوکیٹ ہونگے عیدگاہ میں دوبجے نمازظہر باجماعت اداکی جائے گی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں