بہبود آبادی کے حوالہ سے معاشرہ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کریں،الطاف ایزد خان

پیر 12 جنوری 2015 18:43

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پاپولیشن ویلفیئر الطاف ایزد خان نے کہا ہے کہ بہبود آبادی کے حوالہ سے معاشرہ میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے علماء کرام کردار ادا کریں۔وہ سہ روزہ بہبود آبادی سیمینار برائے علماء کرام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد بابر عالم صوبائی کوارڈینیٹر برائے یونائیٹڈ نیشن فنڈ فارپاپولیشن،محمد ابراہیم ساجد پرنسپل پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ،ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ذیشان عارف اور تمام مسالک کے علماء کرام موجود تھے۔

صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نے کہا کہ ضلعی سطح پر علماء بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جن کے ممبران قرآن و سنت کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کو راہنمائی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرہ میں بہت اہم ہیں جو لوگوں کو ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور حقوق العباد کی ادائیگی کے حوالہ سے شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معاشرتی،معاشری اور اخلاقی طور پر بلند کرنے کے اقدامات کر کے ملک کو مضبوط و مستحکم بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے وسائل میں اضافہ کر کے آبادی کو وسائل کے مطابق بنائیں۔پرنسپل پی ڈبلیو ٹی آئی محمد ابراہیم ساجد نے خوشحال خاندان کی اہمیت اور خاندانی و معاشرتی ترقی کی اہمیت اجاگر کی۔انہوں نے بتایا کہ اس سیمینارمیں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق معلومات اور کآندان کے حقوق و فرائض کے بارے میں بھی معلومات دی جائیں گی۔

ڈی او پاپولیشن پلاننگ ذیشان عارف نے کہا کہ بہبود آبادی کے حوالہ سے علماء کرام سیمینار مین ملک کی خوشحالی،صحت مند افراد کے حوالہ سے بھی راہنمائی حاصل کی جائے گی۔قبل ازیں علامہ صاحبزادہ ریاض احمد اویسی، عبدالرزاق شائق،عبدالعظیم حامد،قاری محمد سہیل،مولانا نادر عباس کانجو،مفتی محمد محسن فیضی،مفتی فیاض الرحمن اور دیگر علماء کرام نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سیمینار میں دیئے گئے لیٹریچر کے مطالعہ سے محکمہ بہبود آبادی کے پیغام کو سمجھنے اور لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین حقوق العباد کی ادائیگی کی تلقین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملک کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں