بہاولپور ‘چنی گوٹھ میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ‘ بارہ زخمی

ہفتہ 17 جنوری 2015 13:37

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے گزشتہ شب چنی گوٹھ میں چکر کے مقام پر نامعلوم افراد نے مارکیٹ ایریا میں پھولوں کیاسٹال کے قریب بم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیادھماکے کے نتیجے میں اسٹال کا مالک محمد عمران جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں محمد فاروق محمد شان محمد علی اور رضا شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چنی گوٹھ منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا۔ تھانہ چنی گوٹھ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں