بہاولپور،چنی گوٹھ میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:07

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) چنی گوٹھ میں بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات چنی گوٹھ چکر میں نامعلوم افراد نے ایک شاپر فروٹ والی ریڑھی کے ساتھ رکھا اور خود وہاں سے چلاگیاجس کے کچھ وقت کے بعد وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اس دھماکہ کے نتیجہ میں ایک شخص جس کی شناخت عمران کے حوالے سے ہوئی جاں بحق جبکہ دیگر 6اشخاص ریاض،اختر، علی، شہبازاور ظفر زخمی ہو گئے جن کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، DCOعمران سکندر بلوچ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی اور بم ڈسپوزل سکارڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ایک بارودی مواد جو کہ ڈبے میں بند تھا کہ پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی نے مقدمے کی تفتیش کے لئے 3مختلف ٹیمیں جن میں مہزور علی غوری اے ایس پی احمد پور، نوید ممتازڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم، شفقت عطاء ڈی ایس پی سٹی شامل ہیں جو کہ مقد مہ کی ہر حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں