بہاولپور، سرائیکی ادبی مجلس جھوک کے کنوینئرراناخالدمحمود،صدرمحمدساجد کی زیرقیادت وفد کی ایم پی اے ڈاکٹر وسیم اختر،ایم پی اے شعیب اویسی سے ملاقات،

ضلعی انتظامیہ سے قبضہ فوری واگزارکرایاجائے، وفد کامطالبہ

ہفتہ 17 جنوری 2015 22:11

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سرائیکی ادبی مجلس جھوک سرائیکی کے کنوینئرراناخالدمحمود،صدرمحمدساجد کی زیرقیادت وفد کی ایم پی اے ڈاکٹر وسیم اختر،ایم پی اے شعیب اویسی سے ملاقات، ضلعی انتظامیہ سے قبضہ فوری واگزارکرایاجائے وفد کامطالبہ تفصیل کے مطابق سرائیکی ادبی مجلس (رجسٹرڈ)جھوک سرائیکی کے کنوینئرراناخالدمحمود،صدرمحمدساجدنے وفدکے ہمراہ سیدڈاکٹروسیم اخترایم پی اے ،اورشعیب اویسی ایم پی اے سے کرافٹ بازار بہاو ل پورمیں ملاقات کرکے اپنااحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ 50 سالہ تاریخی قدیمی ادارے کوبغیرنوٹس دیئے غیرقانونی طورپر قبضہ کرلیاگیا راناخالدمحمودنے کہاکہ سرائیکی زبان کے خلاف گہری سازش کی گئی ہے بہاول پورانتظامیہ نے غیرقانونی طورپر قبضہ کرلیا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا بہاول پورایک پرامن خطہ ہے اسطرح کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے سرائیکی لوگوں کومشتعل کئے جانے کی سازش کوقطعی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم اپنے حق کے لئے ہرفورم پراپنابھرپوراحتجاج کریں گے اورثابت کریں گے کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن اپنی شناخت سرائیکی زبان کے حوالہ سے کسی بھی بات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے ہم اپنی شناختی ادارہ جھوک سرائیکی کیلئے اپنے تن من دھن بھی بازی لگادیں گے اس حوالہ سے سیدڈاکٹروسیم اختر ایم پی اے اور شعیب اویسی ایم پی اے نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلہ پر ضلعی انتظامیہ سے بات کریں گے اوراس مسئلہ کو صوبائی اسمبلی کے فورم پربھی اٹھایاجائیگا وفد میں خواجہ عمیرقیوم سابق نائب ناظم، ملک اعجازچنڑ،نادربخاری،ساجدعلی مسن،ملک عقیل الرحمان،رشیداحمدقریشی،سیددین محمدشاہ،عتیق الرحمان کھوکھر، رضا علی بھٹی،ملک سراج احمد،راناارشد،سلیم انصاری ،شوکت علی ،آسیہ بی بی ،طاہرہ خان، امیربخش بلوچ ،آصف خان، اخترلنگاہ ودیگر عہدہ داران وممبران شریک تھے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں