بہاولپور،مبینہ طورپر گرفتار ڈاکو پولس حراست میں چھڑانے کیلئے آنے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 3 مارچ 2015 19:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بہاولپور میں مبینہ طور پر دو گرفتار ڈاکوپولیس حراست سے چھڑانے کیلئے آنے والے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو گرفتار ڈاکوؤں محمد رضا اور احمد رضا کو اسلحہ برآمد کرنے کے لئے لے جایا جارہا تھا۔درباہ محل کے قریب مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی اور ڈاکوؤں کو چھڑانے کی کوشش کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل میں موجود ڈاکو محمد رضا اور احمد رضا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں