بہاولپور ،نیو ماڈل سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،لاش ورثا کے حوالے

منگل 14 اپریل 2015 12:14

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء ) بہاولپور کی نیو ماڈل سنٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں قتل کے مجرم لونے خان کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا، اس موقع پر جیل اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

قائم پور کے مجرم لونے خان نے اپنے بہنوئی خان محمد کو گھریلو ناچاقی کی بنا پر 2001 میں قتل کردیا تھا۔ مجرم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2002 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ لونے خان کی پھانسی گزشتہ ماہ 25 مارچ کو ہونا تھی جو مجرم کی بہن اور مقتول خان محمد کی بیوہ اور تین بیٹیوں کی طرف سے چار ایکڑ اراضی لیکر صلح نامہ لکھ دینے کی وجہ سے روک دی گئی تاہم مقتول خان محمد کے والدین کی طرف سے معافی نہ ملنے پر پھانسی کی سزا دی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں