کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے انتخابات کے غیرحتمی نتائج کااعلان ، تینوں وارڈ ز سے آزادامیدوار کامیاب

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:01

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے انتخابات کے غیرحتمی نتائج کااعلان ، تینوں وارڈ ز سے آزادامیدوار کامیاب ، وارڈ نمبر1 سے ریحان بن جاوید،وارڈنمبر2 میں محمدمحبوب علی اور وارڈ نمبر3 میں ماسٹر خان محمدکونسلرمنتخب ہو گئیوبہاول پو کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے انتخابات کے غیرحتمی نتائج کااعلان ، تینوں وارڈ ز سے آزادامیدوار کامیاب ، وارڈ نمبر1 سے ریحان بن جاوید،وارڈنمبر2 میں محمدمحبوب علی اور وارڈ نمبر3 میں ماسٹر خان محمدکونسلرمنتخب ہو گئے تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پور کے الیکشن میں غیرحتمی رزلٹ کے مطابق وارڈ نمبر1 میں آزاد امیدوار ریحان بن جاوید جنکا انتخابی نشان فریج تھا 596 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران کاشف عرف مانی نے 557 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شہاب ثاقب رحمانی 543 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبرپررہے وارڈ نمبر 1 میں کل 5927 ووٹرز تھے جبکہ اس وارڈ سے 4 امیدواروں نے حصہ لیاوارڈ نمبر2 سے آزاد امیدوار حاجی محبوب علی نے 1484 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسری نمبرپر آزادامیدوار محمدصادق 896 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی پی پی پی کے محمدندیم نے 879 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبرپررہے وارڈ نمبر2 میں کل ووٹرز 7648 تھے جبکہ اس وارڈ سے کل 5 امیدوار میدان میں تھے وارڈ نمبر3سے آزاد امیدوار ماسٹر خان محمدنے 1288 ووٹ لیکر میدان مارلیا جبکہ دوسری نمبرپر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمدعلی رہے جنہوں نے 946 ووٹ حاصل کئے جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار محمدندیم تاج نے 574 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی وارڈ نمبر3 میں کل ووٹرز کی تعداد5832 تھی جبکہ اس حلقہ سے 7 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں