وزیراعظم نے 660 میگا واٹ کے سولر پاور منصوبے کا افتتاح کردیا

منگل 5 مئی 2015 12:03

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بہاولپور میں پاکستان کے پہلے سولر پاور پراجیکٹ کے دوسرے فیز کا افتتاح کر دیا ۔ قائد اعظم سولر پارک ابتدائی طور پر 100 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکے گا بہاولپور میں قائم قائداعظم سولر پارک سے دسمبر 2016تک 1000میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ابتدائی طور پر 100میگاواٹ کے آزمائشی منصوبے نے کام شروع کردیاہے، جسے پنجاب حکومت نے15ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاہے۔

(جاری ہے)

چین کے تعاون سے 11ماہ میں بننے والے اس منصوبے میں 500ایکڑ پر 4لاکھ سولر پینل نصب کئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں چینی سرمایہ کار 300میگاواٹ بجلی دسمبر2015تک جبکہ مزید 600میگاواٹ بجلی دسمبر 2016تک نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے منصوبے کے تما م اخراجات پنجا ب حکومت نے برداشت کئے ہیں دوسرے مرحلے میں 900 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام ہوگا کے یاد رہے کہ چینی صدر نے اپنے حا لیہ دورہ پاکستان کے دوران قائد اعظم سولر پارک کا سنگ بنیاد رکھاتھا اور یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مکمل ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں