چینی سفیر کے قائمقام گورنر پنجاب کو ایکٹرگورنر کہنے سے تقریب کشت زعفران بن گئی

منگل 5 مئی 2015 16:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ کے بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک کے افتتاحی تقریب کے دوران قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال کو انگریزی میں ایکٹنگ کی بجائے ایکٹر گورنر کہنے سے تقریب کشت زعفران بن گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک کی افتتاحی تقریب جاری تھی کہ پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ خطاب کے لئے سٹیج پر آئے تو انہوں نے اپنے تعارفی کلمات میں پنجاب کے قائمقام گورنر رانا محمد اقبال کو انگریزی میں ایکٹنگ گورنر کی بجائے ایکٹر گورنر کہہ دیا جس کی وجہ سے تقریب قہقہوں سے گونج اٹھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں