28مئی پاکستانی تاریخ میں یادگار دن کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

پروین مسعود بھٹی اس دن وزیر اعظم نے چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کیا، وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 21:47

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں چاغی کے مقام پر یکے بعد دیگرے 5مسلسل ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت کا اعزاز حاصل کیا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پروین مسعود بھٹی نے مسلم لیگی خواتین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا کہ یہ دن دراصل تجدید عہد کا دن ہے اور ہر سال یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس میں توانائی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ سرفہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کوئلہ، شمسی توانائی اور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں ۔جن کی تکمیل کے بعد پورے ملک کے اندھیروں کا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں