حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاوٴن کی ایک مسجد کے پیش امام کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنادی گئی

پیش امام کو سات لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا

ہفتہ 4 جولائی 2015 13:26

حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاوٴن کی ایک مسجد کے پیش امام کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنادی گئی

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاوٴن کی ایک مسجد کے پیش امام کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔ حاصل پور، بہاولپور سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پیش امام کو یہ سزا نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم پر سنائی گئی۔ اس پیش امام کو سات لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریباً دو مہینے قبل ایک فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے بعد قائم پور پولیس نے مجرم مولانا عبدالغنی کو گرفتار کیا تھا۔اسی دوران انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز لٹریچر کی تقسیم سے متعلق چار دیگر مقدمات کے فیصلے بھی سنائے۔فیصلے کے مطابق محمد وقاص کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید رفیق احمد کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ تین مہینے کی قید، محمد زاہد کو تین مہینے اور پندرہ دن قید ‘طالب حسین کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں