بہاولپور،الطاف حسین کیخلاف یونیورسٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ، الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی

منگل 14 جولائی 2015 20:15

بہاولپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف بہاولپور میں یونیورسٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی ، الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح بہاولپور میں بھی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے ملکی سلامتی اداروں کے خلاف بیان دینے پر یونیورسٹی چوک پرشہریوں رانا خالد اور غلام فرید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ الطاف مخالف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناناانتہائی قابل مزمت ہے اور اس طرح کے بیان بازی پر الطاف حسین کوگرفتار کیا جائے اور ملک دشمنی کا مقدمہ چلایا جائے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں