بہاولپور ، پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،لاش ورثا کے حوالے

منگل 25 اگست 2015 11:58

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) بہاولپور کی نیو سنٹرل جیل میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم ذوالفقار عرف ننھا نے 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

یزمان کا باجو بھنڈر گینگ درجنوں پولیس اہلکاروں سمیت دیگر شہریوں کے قتل اور متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ مجرم ذوالفقار عرف ننھا نے تھانہ صدر یزمان کی حدود میں 1997 میں پولیس مقابلے کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔ جسے 2001 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ مجرم کی لاش اسکے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں