جے یو آئی (ف) پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی،مرکزی مجلس شوری نے ڈوثرن سطح پر تر بیتی اجتماعات کو منعقد کر نے کا فیصلہ کیا ہے، 11اکتوبر کو لکی مروت میں حضرت مو لا نا مفتی محمود کانفرنس اور 29نومبر کولاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا ،علماء کرام کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال کرخوف وہراس پیدانہ کیاجائے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کا پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب

پیر 14 ستمبر 2015 22:00

بہا ولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جمعیت صوبہ پنجاب اورسندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، 11اکتوبر کو لکی مروت میں حضرت مو لا نا مفتی محمود کانفرنس اور 29نومبر کولاڑکانہ میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں عظیم الشان جلسہ کریں گے،مرکزی مجلس شوری نے ڈوثرن سطح پر تر بیتی اجتماعات کو منعقد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں پیغام جمعیت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،قبل ازین بہاولپورائیرپورٹ پہنچنے پران کاشانداراستقبال کیاگیا،پھول کی پتیاں ان پرنچھاورکی گئیں اورسینکڑوں گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کے جلوس میں جلسہ گاہ تک لایاگیا،کانفرنس سے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی سیدمظہراسعدی،علامہ شفقت الرحمن،مولاناحبیب اﷲ علی پوری،قاری سیف الرحمن راشدی،غلام یسین صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا،مولاناعبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ21ویں ترمیم کامطلب یہ نہیں کہ پولیس،انتظامیہ اورسیکورٹی ادارے جب چاہیے چادراورچاردیواری کو پامال کرکے چھاپے ماریں،نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدکرنے والے تعصب برتتے ہوئے مدارس،مساجد،علماء کرام اورعام شہریوں کوہراساں کررہے ہیں،علماء کرام کوفورتھ شیڈول میں دال کرخوف وہراس پیدانہ کیاجائے،مدارس پرچھاپوں سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں فوری طوریہ سلسلہ بندکرنے کامطالبہ کیاانہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بلدیا تی انتخا بات کے حوالے سے صوبائی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھر پور حصہ لیں اور اضلاع سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخا بات میں ہر سطح پر حصہ لینے کے لیئے تیاریا ں کریں ،جے یو آئی بلدیاتی انتخا بات میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت حصہ لے گی ، انسانیت کی خد مت پر رب کائنات راضی ہو تے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کراچی اپریشن کی حامی ہے اور اس کے مثبت اثرات بھی قوم کے سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ملک وملت کی ترقی کے لیئے ضروری سمجھتی ہے اور اس کی تکمیل کی کاوشوں کی ہر سطح پر بھر پور حمایت کرتی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں