ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید کی ملزمان کے ساتھ سازباز‘طالبہ سے زیادتی کے ملزمان سے صلح کیلئے دباؤ

پرچہ درج نہ کرانے کے عوض 10 لاکھ روپے کی آفر‘ میری بیٹی سے زیادتی کے ملزمان کوقرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر آرپی او آفس کے سامنے اپنی بیٹی سمیت خودسوزی کرلونگا، احمدپورشرقیہ کے رہا ئشی کی پریس کانفرنس

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید کی ملزمان کے ساتھ سازباز‘طالبہ سے زیادتی کے ملزمان سے صلح کیلئے دباؤ‘پرچہ درج نہ کرانے کے عوض 10 لاکھ روپے کی آفر‘ میری بیٹی سے زیادتی کے ملزمان کوقرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر آرپی او آفس کے سامنے اپنی بیٹی سمیت خودسوزی کرلونگا ان خیالات کااظہار موضع نخلورتحصیل احمدپورشرقیہ کے رہائشی محمدسیفل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہاکہ میرے علاقے کے اوباش نوجوانوں جن میں دومقامی تھانہ نوشہرہ جدیدمیں رضاکارہیں جوکہ ہمہ وقت سرکاری گن اورموٹرسائیکل پرسوارہوکرجرائم کرتے ہیں عرصہ ڈیڑھ ماہ قبل یعقوب گھلو‘ایازگھلو‘ممتازگھلونے گن پوائنٹ پر میرے بیٹی نادیہ کے ساتھ زیادتی کی جس سے وہ حاملہ ہوگئی اوراسکی ویڈیوبنالی اورمیری بیٹی کوبلیک میل کرتے رہے میں نے آرپی او بہاول پورکو اپنی بیٹی کے ساتھ ہونیوالی زیادتی بارے درخواست دی جس پر اے ایس پی احمدپورمہزورعلی غوری کوانکوائری آفیسر مقررکیاگیا جنہوں نے دوران انکوائری ملزمان پر الزامات درست ثابت ہوئے جس پراے ایس پی احمدپورشرقیہ نے ملزمان کوگرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا لیکن ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید حامدحسن شاہ 10 روز سے ٹال مٹول کررہاہے رات کے دو دو بجے تک تھانہ میں بٹھانے کے بعدبھی ایف آئی آر درج نہ کرتاہے لیکن اب ایس ایچ او نے کہاکہ یعقوب کے خلاف ایف آئی آردرج کرتے ہیں باقی رضاکاروں کانام اپنی درخواست میں سے نکال دو لیکن میں نے کہا ہے کہ رضاکاروں نے پولیس وردی میں میرے علاوہ علاقہ کے کئی گھربربادکئے ہیں میں ان کومعاف نہیں کرسکتاہوں بعدازاں ایس ایچ او نے پرچہ درج نہ کرانے کے عوض دس لاکھ روپے معاوضہ کالالچ دیا میری آرپی او بہاول پورسے درخواست ہے کہ ملزمان یعقوب گھلو‘ایازگھلو‘ممتازگھلوکے خلاف پرچہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر میں اپنی بیٹی سمیت آرپی او آفس کے سامنے خودسوزی کرلونگا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں