بہاولپور : شیر کو خوراک ڈالنے والا اہلکار خود شیر کی خوراک بننے سے بال بال بچ گیا، زخمی حالت میں‌اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:16

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : بہاولپور کے چڑیا گھر کا ایک اہلکار ببر شیر اور شیرنی کی خوراک بنے سے بال بال بچ گیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اہلکار فیاض شیر کو خوراک ڈالنے گیا تھا کہ ببر شیر نے اس کی گردن اور شیرنی نے ٹانگیں دبوچ لیں. چڑیا گھر میں سیر کے لیے آئے افراد نے شور مچا کر اور پتھراؤ کر کے اہلکار کو شیر اور شیرنی کے چنگل سے بچایا جس کے بعد اہلکار فیاض کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں