دہشت گردی کا خاتمہ،معیشت کی بہتری، توانائی کے منصوبے اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہیں ، وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ر ہے ہیں ،حکومت تمام امور پر ملک کے سب طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، بہادر سپاہیوں کی جانوں کی قربانیوں کی بدولت ہم سب تحفظ کے احساس کے ساتھ جی رہے ہیں
وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انعامات اوراسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
پیر 12 اکتوبر 2015 17:28
بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) وزیر مملکت برائے تعلیم و امورِ داخلہ انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں دہشت گردی کا خاتمہ،معیشت کی بہتری، توانائی کے منصوبے اور تعلیم شامل ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر حکومت وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ،ان چار امور پر توجہ کی بدولت ملکی اور غیر ملکی سطح پر نہ صرف ملک کا وقار بلند ہوا ہے بلکہ سلامتی اور استحکام بھی نصیب ہواہے۔
آپریشن ضرب عضب ہو یا کراچی میں امن کی بحالی ، حکومت تمام امور پر ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہمارے بہادر سپاہی اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں جس کی بدولت آج ہمارے بچے اور مائیں تحفظ کے احساس کے ساتھ جی رہے ہیں۔(جاری ہے)
وہ پیر کی صبح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2015ء کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال2013ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 40بلین روپے کی رقم مختص کی اور صرف دو برسوں میں اس رقم کو بڑھا کر دگنا یعنی 80بلین کر دیا گیاہے۔یہ اقدام حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کا بین ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور خطے کی اہم ترین یونیورسٹی ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے علم کی کرنیں بکھیر رہی ہے۔بحیثیت عوامی نمائندہ اور وزیر اس جامعہ کی ترقی میری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ850ملین روپے سے زائد کا میگا پراجیکٹ منظور ہوا ہے جو اس یونیورسٹی کی ترقی میں سنگ ِمیل ثابت ہوگا۔اس پراجیکٹ سے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنس کی نئی عمارت اور 500طلباء کے دو ہاسٹلز تعمیرہوں گے نیزکیمسٹری کی جدید ترین لیبارٹری قائم ہوگی۔ اس کے علاوہ 10فیکلٹی ممبران کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیئے جائیں گے۔انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی کی ترقی اور اکیڈمک ایکسیلینس کے نفاذ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے نفاذ کے لیے ان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں جن کی بدولت یہ یونیورسٹی انتہائی مختصر عرصے میں بہترین مقام حاصل کرلے گی۔جامعہ میں عرصہ دراز سے سینٹ ، سینڈیکیٹ اور سلیکشن بورڈ کی خالی سیٹوں کو پر کرلیا گیاہے۔46ہزار سے زائد زیر التوا ء درخواستوں کی سکروٹنی ، تحریری امتحان اور انٹرویو زجاری ہیں ۔انتہائی مختصر عرصے میں پانچ سلیکشن بورڈز کا انعقاد ایک اہم کامیابی ہے ۔اسی طرح یونیورسٹی میں ایک لاکھ 47ہزار ڈگریاں رکی ہوئی تھیں جو گورنر پنجاب اور چانسلر عزت مآب رفیق رجوانہ کی خصوصی منظوری کے بعدجاری ہو رہی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے کہا کہ وہ ایسی تحقیق پر یقین رکھتے ہیں جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے اور کپاس کی تحقیق پر کامیابیاں اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔یونیورسٹی کی تمام عمارات کو سپیشل افراد کی نقل و حمل کے لیے آسان بنایا جا رہاہے۔اس مقصد کے لیے وہیل چیئرز کی فراہمی اور لفٹ سسٹم کی تنصیب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مختلف سکیموں میں حکومت کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی کو ترجیح دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب تک 3044طلباء میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید ہوچکے ہیں ۔7178طلبہ و طالبات میں وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت 120ملین روپے کی رقم واپس کی جاچکی ہے۔اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کے قائم کردہ پیف سکالرشپ کے تحت اب تک 1113طلبہ وطالبات 132ملین روپے کے وظائف حاصل کرچکے ہیں۔حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بی اے ، بی ایس سی پوزیشن حاصل کرنے والے پانچ طلبہ وطالبات کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یورپی ممالک کے دورے پر بھیجا گیا جب کہ آئندہ چند روز میں 45پیف سکالرزپنجاب ہاؤس مری میں حکومت ِ پنجاب کے مہمان ہوں گے۔انہوں نے تقریب میں خصوصی شرکت پر انجینئر میاں محمد بلیغ الرحمن وزیر مملکت برائے تعلیم و امورِ داخلہ کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے بی اے ، بی ایس سی اور بی کام امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ بی اے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیاقت پور کی طالبہ عائشہ مشتاق نے پہلی ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خان پور کی آمنہ خادم نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دبئی محل روڈ بہاول پور کی حنین محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس سی میں اقراء کالج صادق آباد کے محمد جہانگیر نے پہلی، منچن آباد کے عمیر علی نے دوسری اور پنجاب کالج رحیم یار خان کی مہوش تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی کام امتحانات میں پنجاب کالج آف کامرس رحیم یار خان کی افضالہ خان نے پہلی ، علامہ اقبال کالج آف کامرس بہاول پور کی کومل نایاب نے دوسری جب کہ پنجاب کالج آف کامرس رحیم یار خان کی فروہ سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں معززین شہر ،اساتذۂ کرام ،انتظامی افسران اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی